اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت نے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

India defeated Australia بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ مقابلے میں جارہانہ جیت درج کی ہے۔ 75 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز خراب رہا اور وہ پہلے ہی اوور میں چار رنز پر اوپنر شیفالی ورما کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ ورما کو گارتھ نے ہیلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

India defeated Australia
بھارت نے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 2:29 PM IST

ممبئی:اسنیہ رانا کے چار وکٹ، راجیشوری گائیکواڑ اور ہرمن پریت کور کے دو دو وکٹ اور اسمرتی مندھانا کی 38 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت ہندوستان نے واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کو آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 261 رنز پر سمیٹنے کے بعد دوسری اننگز میں 18.4 اوورز میں دو وکٹوں پر 75 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

75 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی دوسری اننگز کا آغاز خراب رہا اور وہ پہلے ہی اوور میں چار رنز پر اوپنر شیفالی ورما کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ ورما کو گارتھ نے ہیلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد 16ویں اوور کی دوسری گیند پر گارڈنر نے ریچا گھوش کو 13 رنز بنا کر میک گرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اسمرتی مندھانا 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور جمیمہ روڈریگز 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جس کی وجہ سے ہندوستان نے 19ویں اوور میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں کم گارتھ اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر 233 رنز بنانے کے بعد آج صبح کھیلنا شروع کیا۔ پوجا وستراکر نے ایشلے گارڈنر کو سات رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے آسٹریلیا کو کل کے 233 کے اسکور پرہی چھٹا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 251 رنز پر سنیہ رانا نے اینابیل سدرلینڈ کو 27 رنز پر آؤٹ کرکے آسٹریلیا کا ساتواں وکٹ حاصل کیا۔

جیس جوناسن نو رنز بنانے کے بعد، کم گارتھ چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ الانا کنگ صفر پر رانا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 105.4 اوورز میں 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کو 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔ ہندوستان کو جیت کے لیے 75 رنز بنانے ہوں گے اور ابھی تقریباً دو دن کا کھیل باقی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے سنیہ رانا نے 63 رن پر چار وکٹ، راجیشوری گائیکواڑ نے 42 رن پر دو وکٹ اور ہرمن پریت کور نے 23 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔ پوجا وستراکر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 219 اور دوسری اننگز میں 261 رنز بنائے۔ دونوں بار ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو آل آؤٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان نے پہلی اننگز میں 406 رنز بنائے اور میچ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 75 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ پہلی اننگز میں چار ہندوستانی بلے باز اسمرتی مندھانا 74 رنز، جمیمہ روڈریگز 73 رنز، ریچا گھوش 52 رنز اور دپتی شرما 70 رنز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ہندوستان کی سنیہ رانا نے دونوں اننگز میں سات وکٹ حاصل کئے جبکہ پوجا وستراکر نے دونوں اننگز میں پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details