اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India Win by West Indies: ہندستان کی چھ وکٹ سے آسان جیت، سیریز میں 0-1 کی سبقت - India Win by West Indies

کپتان روہت شرما اور ایشان کشن کی بہترین کارکردگی نے ویسٹ اینڈیز کو سریز میں 0-1 سے سبقت حاصل کی ہے۔ روہت نے محض 19گیندو ں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رن کی طوفانی اننگز کھیلی India's easy win by six wickets, 0-1 lead in the series۔

India Win by West Indies
India Win by West Indies

By

Published : Feb 17, 2022, 8:08 AM IST

کولکاتا:ڈیبیو میچ کھیل رہے روی بشنوئی (17رن پر دو وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی بہترین کارکردگی اور کپتان روہت شرما (40)، آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی ایشان کشن (35)، سوریہ کمار یادو (34 ناٹ آوٹ) اور ونکٹیش ایئر (24ناٹ آوٹ) کی بہترین اننگز کی بدولت ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو بدھ کو آسانی سے چھ وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی ٹی۔20سیریز میں 0-1کی سبقت حاصل کر لی India's excellent performance in the cricket match۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن کی جارحانہ نصف سنچری (61) کی بدولت پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں سات وکٹ پر 157 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ ہندستان نے 18.5 اوور میں چار وکٹ پر 162 رن بناکر میچ جیت لیا India Win by West Indies۔

روہت اور ایشان نے پہلے وکٹ کے لئے 7.3 اوور میں 64رن کی جارحانہ اوپننگ پارٹنر شپ کی۔ روہت نے محض 19گیندو ں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ ایشان 42 گیندوں میں 35 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ وراٹ کوہلی 13گیندوں میں 17رن بناکر پویلین واپس گئے۔ رشبھ پنت آٹھ رن بناکر ٹیم کے 114کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:


چار وکٹ 114رن پر گرنے کے بعد سوریہ او رونکٹیش نے پانچویں وکٹ کے لئے 48رن کی ناٹ آوٹ پارٹنرشپ کرکے ہندستان کو منزل پر پہنچا دیا۔ سوریہ نے 18گیندوں کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ونکٹیش نے 13گیندوں میں دو چوکے او ر میچ جیتانے والا چھکا لگایا۔
(یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details