اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Indian Team For Asia Cup 2023 ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان، تلک ورما ٹیم میں نیا چہرہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتان روہت شرما کی موجودگی میں ایشیا کپ 2023 کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں کے ایل راہل اور شریس ائیر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان بلے باز تلک ورما کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان
ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان

By

Published : Aug 21, 2023, 4:16 PM IST

Updated : Aug 21, 2023, 4:28 PM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں کے ایل راہل اور شریس ائیر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان بلے باز تلک ورما کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایشیا کپ کے لئے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم نے ایسی ٹیم کا اعلان کیا جس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کے فورا بعد ہی کرکٹ عالمی کپ ہونا ہے اس کے مدنظر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل اور شریس ائیر دونوں فٹ ہو چکے ہیں۔ ان دونوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے لئے ایشیا کپ کے میچز کافی اہم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:HCA on World Cup schedule عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے مطابق تلک ورما ایک بار پھر بھارتی کرکٹ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ کرشنا پرشید بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ سنجو سمسن اسٹینڈ بائی میں ہوں گے۔

ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کوہلی، ائیر، کے ایل راہل، سوریہ کمار، تلک ورما، ایشان کشن، ہاردک پنڈیا، جدیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا۔

Last Updated : Aug 21, 2023, 4:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details