جمعہ کے روز میچ کے پہلے دن کاکھیل بارش کی نذر ہوگیاتھا۔ ہفتہ کو میچ ٹاس ہوا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کے دونوں اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل نے عمدہ بیٹنگ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے حریف کے بولرز کو غلبہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ روہت نے کچھ عمدہ چوکے لگائے ۔ ہندوستانی اننگز کے 21 ویں اوور میں ، کِیل جیمسن کے آف اسٹمپ کے بالکل باہر پڑی ایک گیند ، روہت کے بیٹ کا بیرونی کنارہ لے کر تیسری سلپ پر کھڑے ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ ہوگئی۔
ہندوستان کو ایک اور دھچکا اس وقت جلد ہی پہنچا جب بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نیل ویگنر کی طرف سے آؤٹ سونگر گیل کو چھوتی ہوئی کو وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کے ہاتھوں میں چلی گئی ۔ روہت نے 68 گیندوں پر 34 رنز میں چھ چوکے لگائے جبکہ گل نے 64 گیندوں پر 28 رنز میں تین چوکے لگائے۔ ہندوستان کی پہلا وکٹ 62 اور دوسری وکٹ 63 کے اسکور پر گرا۔
اس کے بعد چیتیشور پجارا اور کپتان ویراٹ کوہلی نے لنچ تک باقی وقت بحفاظت نکال لیا۔ دوپہر کے کھانے کے وقت پجارا کا کھاتہ 24 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد نہیں کھلا تھا جب کہ ویراٹ نے 12 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چھ رنز بنائے۔