لندن: بھارت نے خواتین کی ٹی ٹوئنٹی سہ رخی سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ بھارت نے پہلا میچ جیت لیا ہے۔ بھات کا اگلا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ جنوبی افریقہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ اس سے قبل خواتین کی ٹیم سہ رخی سیریز کھیل رہی ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ اسمرتی مندھانا کی کپتانی والی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے T20 میں شاندار فتح درج کی۔ بلے باز امنجوت کور نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی بھارتی ٹیم نے 11.4 اوورز میں 69 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئی امنجوت کور نے تحمل سے کام لیا اور بھارتی اننگز کو آگے بڑھایا۔
South Africa v India T20I Tri Series امنجوت کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی - South Africa v India T20I Tri Series
خواتین کی T20 سہ رخی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دی۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والی امنجوت کور نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ South Africa v India T20I Tri Series
امنجوت کور کی شاندار اننگز کی وجہ سے بھارت کا اسکور 6 وکٹوں پر 147 رنز تک پہنچا۔ امنجوت کے علاوہ اوپنر اور وکٹ کیپر یاستیکا بھاٹیہ نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی دیپتی شرما نے 23 گیندوں میں 33 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد 148 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ شاندار بلے بازی کے بعد دیپتی شرما نے گیند بازی میں بھی کمال کیا۔ آف اسپنر دیپتی نے 4 اوور میں 30 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ لیگ اسپنر دیویکا ویدھ نے 3 اوور میں 19 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کا اگلا مقابلہ 23 جنوری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو پہلے میچ میں امنجوت کور جیسی اچھی بلے باز مل گئی ہے جس کی وجہ سے اسمرتی مندھانا کی ٹیم کو تقویت ملی ہے۔
مزید پڑھیں: