لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل (62 رن پر 5 وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (82 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو یہاں پہلے ٹیسٹ India New Zealand Test Seriesکے تیسرے دن نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 296 رن پر ڈھیر کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو اب 49 رن کی اہم برتری حاصل ہوگئی ہے۔
گرین پارک گراؤنڈ میں شاندار اسپن گیندبازی کرتے ہوئے، اکشر پٹیل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں چوتھی بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر نے روی چندرن اشون کے ساتھ مل کر ہندوستانی ٹیم کو صبح مقابلے میں واپسی کرائی۔
نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 129 رنز کی اچھی پوزیشن سے کھیلنا شروع کیا۔ ٹام لاتھم اور ول ینگ دونوں سلامی بلےبازوں نے اچھی شروعات کی، لیکن روی چندرن اشون نے 151 کے اسکور پر ول کی وکٹ لے کر اس شراکت کو توڑ دیا۔ ول 89 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کی ایک اور وکٹ گر گئی جب کپتان کین ولیمسن تیز گیند باز امیش یادیو کا شکار ہو گئے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اکشر نے کسی بھی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور ایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کی۔