اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh TEST Series ٹیم انڈیا، بنگلہ دیش کے خلاف ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری: دیکھیں تفصیلات - ٹیسٹ میچ میں بھارت کا دبدبہ

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔ دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ India vs Bangladesh TEST Series

India vs Bangladesh TEST Series: India yet to lose a TEST to Bangladesh
ٹیم انڈیا بنگلہ دیش کے خلاف ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے، پور تفصیلات دیکھیں

By

Published : Dec 13, 2022, 3:56 PM IST

نئی دہلی: ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر (بدھ) سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک کی سات ٹیسٹ سیریز میں بھارت نے یکطرفہ دبدبا دکھایا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف سات ٹیسٹ سیریز میں چھ جیتے اور ایک ڈرا کیا۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش اس عرصے میں ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا۔ بنگلہ دیش ٹیم نے ون ڈے سیریز تو جیت لی، لیکن اسے ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی ہوگا۔ India vs Bangladesh TEST Series, India yet to lose a TEST to Bangladesh

باقاعدہ کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہل ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جانے والی یہ سیریز ٹیم انڈیا کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر ٹیم انڈیا کو ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو مضبوط کرنا ہے تو اسے یہ سیریز 2-0 سے جیتنی ہوگی۔ سال 2000 میں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کا درجہ دیا۔ اسی سال 10 نومبر کو بنگلہ دیش نے بھارت کو ٹیسٹ کھیلنے کے لیے گھر بلایا۔ بنگلہ دیش یہ میچ 9 وکٹوں سے ہار گیا۔

اگر ہم بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بھارتی کھلاڑیوں کی بات کریں تو سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر ہیں۔ سچن نے 9 اننگز میں 820 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 5 سنچریاں اسکور کیں۔ اس معاملے میں راہل ڈریوڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ڈریوڈ نے 7 میچوں میں 560 رنز بنائے ہیں۔ ڈریوڈ نے 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی ہے۔ کوہلی کی بات کریں تو انہوں نے بنگلہ دیش میں صرف ایک ٹیسٹ اننگز کھیلی اور 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں فاسٹ بولر ظہیر خان کے پاس ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 7 ٹیسٹ میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشانت شرما نے 7 ٹیسٹ میں 25 اور عرفان پٹھان نے 2 ٹیسٹ میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔ روی چندرن اشون اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔

بتا دیں کہ چٹاگانگ میں کھیلے گئے 22 ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیش نے صرف 2 ٹیسٹ جیتے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 13 ٹیسٹ ہارے ہیں اور ان میں سے سات ڈرا ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سال 2007 اور 2010 میں ٹیم انڈیا چٹاگانگ میں دو ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔ 2007 کا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا اور ٹیم انڈیا نے سنہ 2010 کا میچ 113 رنز سے جیتا تھا۔ بنگلہ دیش اس وقت ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، شبمن گل، چیتشور پجارا (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، شریاس آئیر، رشبھ پنت (وکٹ)، کے ایس بھرت (وکٹ)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، امیش یادو، ابھیمانیو ایسوارن، نودیپ سینی، سوربھ کمار، جے دیو انادکت۔

ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیش کا سکواڈ: شکیب الحسن (کپتان)، محمود الحسن، لٹن داس، خالد احمد، نجم الحسن شانتو، نورالحسن، مومن الحق، مہندی حسن مرزا، شریف الاسلام، یاسر علی، تیج الاسلام، ذاکر حسن، مشفق الرحیم، تسکین احمد، رحمان رضا، انعام الحق۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details