اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اُمیش یادو آسٹریلیا دورے سے باہر، نٹراجن ٹیم میں شامل - ٹی نٹراجن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز اُمیش یادو زخمی ہونے کے سبب آسٹریلیا کے خلاف بقیہ ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے جبکہ ان کی جگہ ٹی نٹراجن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

umesh yadav ruled out of test series
umesh yadav ruled out of test series

By

Published : Dec 31, 2020, 6:14 PM IST

تیز گیند باز اُمیش یادو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پنڈلی میں کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے اور بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹی نٹراجن کو سڈنی میں 7 جنوری سے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے یادو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اُمیش یادو میلبورن میں دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران پچ کے بیچ میں گر گئے تھے اور پنڈلی میں سنگین چوٹ کے سبب انہیں اس دورے سے باہر ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تیز گیند باز محمد سمیع بھی زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے ہی دورے سے باہر ہوچکے ہیں۔ محمد سمیع پہلے ٹیسٹ کے بعد باہر ہوئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میں ان کی جگہ تیز گیندباز محمد سراج نے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا۔

اُمیش یادو کے باہر ہونے سے اب بھارت کو اپنے دو اہم تیز گیندبازوں کے بغیر ہی سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میں میدان پر اترنا ہوگا جبکہ ایشانت شرما سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی دورے سے باہر ہوگئے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس اس وقت تجربہ کار تیز گیند باز کی شکل میں صرف جسپریت بمراہ ہی موجود ہیں۔ ٹیم میں نودیپ سینی اور شاردُل ٹھاکر بھی موجود ہیں لیکن انہیں بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے جبکہ ٹی نٹراجن 'نیٹ بالر' کے طور پر ٹیم کا حصہ تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details