اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ، امیش یادو بھی زخمی - بی سی سی آئی

آسٹریلیا دورے پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اُمیش یادو دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن زخمی ہوگئے جس کے سبب بھارتی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اُمیش یادو
بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اُمیش یادو

By

Published : Dec 28, 2020, 8:42 PM IST

Updated : Dec 28, 2020, 8:47 PM IST

تیز گیند باز اُمیش یادو کو گیند بازی کے دوران عضلات میں کھنچاؤ کے سبب میدان سے باہر جانا پڑا۔

میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی دوسر اننگ میں اپنے چوتھے اوور میں گیند بازی کے دوران امیش کو عضلات میں کھنچاؤ محسوس ہوا جس کے سبب وہ اوور کی محض تین گیند ہی ڈال سکے، امیش کی تکلیف زیادہ تھی جس کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑ کر جانا پڑا اور اس اوور کی بقیہ تین گیندیں محمد سراج نے ڈالی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز اُمیش یادو

بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے امیش کی چوٹ کا معائنہ کے بعد کہا کہ جانچ ہونے کے بعد ہی چوٹ کے بارے میں ٹھیک سے پتہ چل سکے گا۔

امیش یادو کا زخمی ہونا ٹیم کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے کیونکہ اس سے قبل تیز گیند باز محمد سمیع بھی بازو میں چوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

محمد سمیع کے باہر ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بھارتی ٹیم کی گیند بازی کمزور پوچکی ہے اور اب ایسے میں امیش یادو کا زخمی ہونا ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے والی بات ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2020, 8:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details