سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارتی بلے بازوں نے میچ کو ڈرا پر اکتفاء کیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 407 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ کے آخری دن کھیل کے اختتام تک بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے اور اس طرح میچ برابری پر ختم کرلیا۔ جس وقت دن کا کھیل ختم ہونے کے لئے ایک اوور کھیل باقی تھا۔ اس وقت دونوں ٹیموں نے باہمی رضامندی کے ساتھ اسے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے دن کا آغاز 98 رنز کے ساتھ دو وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ آسٹریلیائی جیت اس وقت یقینی نظر آئی جب کپتان راہانے سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ ریشبھ پنت (97)، چھتیشور پجارا (77) کے درمیان 148 رنز کی شراکت نے آسٹریلیا کو فتح سے دور کردیا۔ بعد ازاں ہنوما ویہاری اور روی چندرن اشوین نے میچ کو اختتام تک پہنچایا۔ ویہاری نے 161 گیندوں میں صبر آزما 23 اور اشوین نے 128 گیندوں میں ناقابل شکست 39 رنز بنائے اور 62 رنز بنا کر پارٹنر شپ نبھائی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے تھے اور بھارت دوسری اننگز میں 94 رنز سے پیچھے رہنے کے ساتھ پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا۔ آسٹریلیائی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز پر ڈکلیر کردی تھی اور بھارت کو 407 کا ایک مضبوط ہدف دیا تھا۔
پانچویں دن کے پہلے سیشن میں ہی، بھارت نے کپتان اجنکیا رہانے (4) کی وکٹ گنوا دی۔ رہانے کل کے اپنے ذاتی اسکور میں ایک رن کا بھی اضافہ نہیں کر سکے اور 102 کے مجموعی اسکور پر ناتھن لیون کو کپتان ٹم پین نے وکٹ کے پیچھے کیچ دے دیا رہانے نے 18 گیندوں کا سامنا کیا۔