اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پہلے ہی میچ میں سراج کا انوکھا ریکارڈ

تیز گیند باز محمد سمیع کے زخمی ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں شامل ہونے والے محمد سراج نے اپنا پہلا میچ یادگار بنا لیا۔

Mohammed Siraj
Mohammed Siraj

By

Published : Dec 29, 2020, 4:10 PM IST

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج اپنے پہلے میچ میں پانچ وکٹ لی اور نومبر 2013 کے بعد وہ پہلے ایسے پہلے گیند باز بن گئے ہیں جس نے کریئر کے پہلے میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہوں۔

محمد سراج نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ گزشتہ 7 برسوں میں پہلے میچ میں 5 وکٹیں لینے والے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شبھمن گِل کے ساتھ ٹیسٹ کریئر کا آغاز کرنے والے سراج نے میچ میں مجموعی طور پر 36.3 اوورز گیند بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی۔

تیز گیند باز محمد سراج

میچ میں انہوں نے دونوں اننگ کیمرون گرین کا وکٹ بھی حاصل کیا۔ اس کے علاوہ سراج نے پہلی اننگز میں مارنس لیبوشین، دوسری اننگز میں کیمرون گرین کے علاوہ ٹریوس ہیڈ اور ناتھن لیون کی وکٹیں حاصل کیں۔

سراج سے پہلے محمد سمیع نے نومبر 2013 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھی۔ سمیع نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں نو وکٹیں لیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سراج کو اس میچ میں محمد سمیع کی جگہ ہی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل روی چندرن اشون نے 2011 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دہلی میں نو وکٹیں اپنے نام کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details