اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مارکس ہیرس ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیائی ٹیم میں شامل - آسٹریلیائی ٹیم

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ (ڈے نائٹ) کے لیے وکٹوریہ کے سلامی بلے باز مارکس ہیرس کو آسٹریلیائی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Marcus Harris
Marcus Harris

By

Published : Dec 12, 2020, 6:16 PM IST

بھارت کے خلاف یک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے زخمی ہونے اور ان کے متبادل کے طور پر شامل کئے گئے ول پکوسکی کے انڈیا اے کے خلاف پہلے پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد مارکس ہیرس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مارکس ہیرس نے آسٹریلیا کے لیے اب تک 9 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 24.06 کے اوسط سے 385 رنز بنائے ہیں۔ حال ہی شیفیلڈ شیلڈ گیمز میں بھی انہوں نے جنوبی آسٹریلیا کے خلاف 239 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ ٹویٹر

آسٹریلیائی ٹیم کے سلیکٹر ٹریوس ہونس نے کہا کہ 'حال ہی میں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے بعد ہم خوش قسمت ہیں کہ مارکس ہیرس جیسے کھلاڑی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہے۔

ہیرس اس سیزن میں وکٹوریہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار فارم میں ہیں اور انہیں بھارت کے خلاف دونوں پریکٹس میچ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

ہونس نے کہا کہ 'ڈیوڈ وارنر کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے پر ہم مایوس ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وارنر باکسنگ ڈے میچ تک ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

(یو این آئی رپورٹ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details