بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ایشانت شرما اور سلامی بلے باز روہت شرما بارڈر۔گاوسکر ٹرافی کے تحت آسٹریلیا کے ساتھ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیسٹ سیریز 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگی۔
روہت شرما اور ایشانت شرما ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
ایشانت شرما نے فٹنس دوبارہ حاصل کرلی ہے اور اب وہ 7 جنوری سے سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں جگہ پانے کے حقدار ہیں لیکن انہیں جلد از جلد آسٹریلیا پہنچنا پڑے گا۔
دوسری جانب روہت اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہیمسٹرنگ انجری کا علاج کر رہے ہیں۔ روہت کو یہ چوٹ آئی پی ایل کے دوران آئی تھی۔