سابق آسٹریلیائی بلے باز مارک وا کا ماننا ہے کہ کپتان ٹم پین کو بھارت کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں اوپنر کی حیثیت سے میدان میں اتارنا چاہئے۔ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیائی کھلاڑی زخموں سے چور ہیں۔ ڈیوڈ وارنر جیسے سرفہرست چوٹی کے کھلاڑی اس میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ وِل پوکوسکی کے سر میں چوٹ لگی ہے۔ ان کے علاوہ جُو برنز بھی اچھے فارم میں نہیں چل رہے ہیں جس کی وجہ سے آسٹریلیائی انتظامیہ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
مارک وا نے اتوار کے روز بگ باش لیگ (بی بی ایل) کے میچ میں سکسرز اور رینیجیڈس کے مابین میچ کے دوران کہا کہ 'میں چاہتا ہوں کہ ٹم پین اننگز کا آغاز کریں۔ میں ٹیم میں میتھیو وید اور کیمرون گرین کو بھی شامل کرنا چاہتا ہوں۔ تاہم پین اور مارکس ہیرس اننگز کا آغاز کریں۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اننگز کا آغاز کرتے رہے ہیں۔'
سابق کپتان مائیکل کلارک کا خیال ہے کہ فٹنس مسائل سے دوچار آسٹریلیائی ٹیم کے لئے فارم میں چل رہے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو وید، بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں عارضی بلے باز ہو سکتے ہیں۔
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول بھارتی وقت کے مطابق اس طرح ہے۔
پہلا ٹیسٹ، 17-21 دسمبر، ایڈیلیڈ ، صبح 9:30 بجے
دوسرا ٹیسٹ، 26-30 دسمبر، میلبورن، صبح 5 بجے