اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دوسرا ون ڈے میچ: بھارت کو 390 رنز کا ہدف - دوسرے ون ڈے میچ میں اس اسکور کو پیچھے چھوڑ کر ایک نیا ریکارڈ بنایا

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 50 اوورز میں چار وکٹ گنوا کر 389 رنز کا بڑا اسکور بنایا ہے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 26 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 165 رنز بناکر کھیل رہی ہے۔

india vs australia odi series: a target of 390 runs for india
دوسرا ون ڈے میچ: بھارت کو 390 رنز کا ہدف

By

Published : Nov 29, 2020, 3:23 PM IST

آسٹریلیا نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کے خلاف 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز کا بڑا اسکور کیا۔

دوسرا ون ڈے میچ: بھارت کو 390 رنز کا ہدف

یہ بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ جمعہ کے روز آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں 374 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اور دوسرے ون ڈے میچ میں اس اسکور کو پیچھے چھوڑ کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

اس سیریز میں اسٹیو اسمتھ نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی

آسٹریلیا کی طرف سے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر، آرون فنچ اور اسٹیو اسمتھ نے ایک بار پھر عمدہ بلے بازی کی۔ وارنر نے 77 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ فنچ نے 60 رنز بنانے کے لیے 69 گیندیں کھیلیں اور چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: آرسنل کے سٹار مڈ فیلڈر حادثے میں محفوظ

اس سیریز میں اسٹیو اسمتھ نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔ اپنی اننگز میں اسمتھ نے 14 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

دوسرا ون ڈے میچ: بھارت کو 390 رنز کا ہدف

نصف سنچری بنانے میں مارنس لیبسچین بھی کامیاب رہے۔ انہوں نے 61 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

گلن میکسویل 29 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جنہوں نے چار چوکے اور چار چھکے لگائے۔

بھارت کی جانب سے گیند بازی کرتے ہوئے محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details