اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ: بھارت کا عمدہ آغاز - سڈنی کرکٹ گراؤنڈ

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیائی ٹیم کی پہلی اننگز 338 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے روز کے اختتام پر بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 2 وکٹیں گنوا کر 96 رنز بنائے ہیں۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن، کھیل کے اختتام کا اسکور کارڈ
تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن، کھیل کے اختتام کا اسکور کارڈ

By

Published : Jan 8, 2021, 2:21 PM IST

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) کا ایک نظارہ، جہاں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے

بھارت نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے 338 رنز کے جواب میں دوسرے دن جمعہ کے کھیل کے اختتام تک دو وکٹیں گنوا کر 96 رنز بنائے ہیں۔ اسٹمپ اکھاڑے جانے تک کپتان اجنکیا رہانے پانچ اور چتیشور پجارا نو رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔ اس طرح اب بھارت آسٹریلیا سے 242 رنز پیچھے ہے۔

روہت شرما اور شبھ مان گِل نے بھارتی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا

روہت شرما اور شبھ مان گِل نے بھارتی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ میں 27 اوورس میں 70 رنز جوڑے۔ بھارت کی جانب سے اوپنر شبھ مان گِل نے 50 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ گِل، اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، یہ ان کی پہلی ٹیسٹ نصف سنچری ہے جس کے لئے انہوں نے 101 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے لگائے۔ جب کہ روہت شرما 26 رنز ہی بناسکے۔

آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے شاندار 131 رنز بنائے

آسٹریلیائی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کے شاندار 131 اور مارنس لبوشن کے 91 رنز کی بدولت 338 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے رویندر جڈیجا نے چار وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ اور نودیپ سینی نے دو دو، جب کہ محمد سراج کو ایک ہی وکٹ پر اکتفاء کرنا پڑا۔

بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ: بھارت کا عمدہ آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details