موصولہ اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی اس کے لیے عملی طریقہ اپنائے گی اور بائیو سکیورٹی پروٹوکول توڑنے پر پانچوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرے گی۔
بائیو سکیور اصول کی خلاف ورزی کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانچ پڑتال کے بعد بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (آئی سی جی) میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ بھارتی کرکٹرز، روہت شرما، رشبھ پنت، شبھمن گل اور پرتھوی شا کھیل سکتے ہیں۔
ان پانچ کھلاڑیوں کا میلبورن کے ایک ریستوراں کے اندر کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد بی سی سی آئی اور کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی تفتیش شروع کردی اور پانچوں کھلاڑیوں کو آئسولیشن میں بھیج دیا۔
ان کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی اس کے لیے عملی طریقہ اپنائے گی اور بائیو سکیورٹی پروٹوکول توڑنے پر پانچوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا ان کھلاڑیوں کو سزا نہیں دے سکتا کیونکہ یہ اس کے کھلاڑی نہیں ہیں۔
بھارتی ٹیم میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) جانے کے لیے دو بسوں میں گئی۔ تاہم ٹیم نے ایک جم سیشن کا انعقاد کیا کیونکہ ان کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔