اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کا محدود اوورز کا بھارتی دورہ 2021 تک ملتوی

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کا انعقاد کریگا اس کے پیش نظر ستمبر اکتوبر میں انگلینڈ کے محدود اوورز کے دورے کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

England's limited overs tour of India postponed till 2021
انگلینڈ کا محدود اوورز کا بھارتی دورہ 2021 تک ملتوی

By

Published : Aug 7, 2020, 10:36 PM IST

بی سی سی آئی کے سکریٹری جئےشاہ نے جمعہ کو یہ بیان جاری کیا۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ اکتوبر - نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا ہے اور ہندوستان میں کورونا کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے ہندوستانی بورڈ اور انگلینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بھارت کا انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم کا دورہ 2021 کے اوئل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دورہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ تھا اور ستمبر کے آخر میں شروع ہونا تھا اور اکتوبر کے اوائل میں اختتام پذیر ہونا تھا۔

یہ دلچسپ بات ہے کہ بی سی سی آئی کی اس ریلیز میں کوئی تذکرہ نہیں ہے کہ آئی پی ایل 19 ستمبر سے ہونا ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی کھلاڑی اور انگلینڈ کے بہت سے کھلاڑی محدود اوورز کی سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس دورے کے التوا نے آئی پی ایل کے راستے میں آنے والی ایک اور رکاوٹ کو دور کردیا ہے۔

بات چیت کے بعد بی سی سی آئی اور ای سی بی نے کہا کہ انگلینڈ جنوری سے مارچ 2021 تک تمام فارمیٹس کے لئے ہندوستان کا دورہ کرے گا اور انگلینڈ کا دورہ ہندوستان 2021 کے موسم گرما میں ہوگا۔

جئے شاہ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور ای سی بی مل کر اس سیریز کو مزید منظم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہندوستان-انگلینڈ سیریز اس وقت عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ انتظار والی سیریز ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دونوں بورڈز نے صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالا ہے۔ اس دورے کو اس طرح تیار کیا جائے گا کہ تینوں فارمیٹس کا سلسلہ آسانی سے ترتیب دیا جاسکے۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے کہا کہ ورلڈ کپ کے التوا کے بعد ہمیں ان مشکل حالات میں بین الاقوامی شیڈول تیار کرنے کا موقع ملا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سیریز کرکٹ کیلنڈر کی اصل توجہ ہے اور ہم بی سی سی آئی کے شیڈول کا فیصلہ کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details