اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت - ایم سی جی

باکسنگ ڈے پر بھارت اور آسٹریلیا کے مابین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) پر ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 25 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

MCG
MCG

By

Published : Oct 28, 2020, 5:46 PM IST

کووڈ 19 وبا کے دوران بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ میلبورن میں 26 دسمبر سے شروع ہوگا جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہوگا۔

ایم سی جی نے اس باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسٹیڈیم کی گنجائش کا ایک چوتھائی حصہ سامعین کے لیے مختص کیا ہے۔

وراٹ کوہلی کی زیر قیادت بھارتی کرکٹ ٹیم 17 دسمبر سے میزبان آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں بارڈر۔گاؤسکر ٹرافی کا دفاع کرنے اترے گی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی)، تیسرا ٹیسٹ میچ 7 جنوری 2021 سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس جی سی) میں اور چوتھا اور آخری ٹیسٹ میں 15 جنوری 2021 سے گابا میں کھیلے گی۔

بھارت کا آسٹریلیا دورے کا شیڈول

ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایک بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ نہیں ہاری ہیں۔ بھارت نے 2019 میں ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں اب تک نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف چار ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے ہیں اور چاروں میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم

یہ بھی پڑھیں: 'کھیل کے دوران بائیو ببل کا استعمال قابل تعریف ہے'

حکومت وکٹوریہ نے میلبورن کرکٹ کلب، کرکٹ آسٹریلیا ممبران اور مداحوں کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے ایک 'کووڈ سیف پلان' جاری کرے گی۔

ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اسٹورٹ فاکس نے کہا کہ 'اپنے نئے کووڈ سیف پروٹوکول کے تحت ہم وکٹوریہ حکومت اور کرکٹ آسٹریلیا کے اشتراک سے ایم سی جی میں اس سال کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ارل ایڈِنگز نے کہا کہ 'بارڈر-گاوسکر ٹرافی ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے اہم ٹرافی میں سے ایک ہے اور آسٹریلیا کو باصلاحیت بھارتی ٹیم کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

اس دوران تاریخی ایم سی جی کی جانب سے تین برس کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ کرکٹ آسٹریلیا، ایم سی سی اور وکٹورین حکومت کی جانب سے ایم سی جی کے لیے تین سالہ معاہدے کے اعلان کے بعد شروع ہوا ہے۔ ایم سی جی نے 2019 میں مسلسل 31 ویں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کی تھی۔

آئی سی سی کے آئندہ ٹور شیڈول کے مطابق آسٹریلیا 2021 میں انگلینڈ اور 2022 میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ایم سی جی میں باکسنگ ڈے کا پہلا ٹیسٹ 1950 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details