لاڈرہل: سوریہ کمار یادو (45 گیندوں، 61 رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بھارت نے اتوار کو فیصلہ کن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے سامنے 166 رنز کا ہدف رکھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں لے کر ہندوستان کو 165/9 تک محدود کردیا۔ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اوور سے اسپن بولنگ کو آزماتے ہوئے مہمان ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ عقیل حسین نے پہلے ہی اوور میں پلیئر آف دی میچ یشسوی جیسوال (پانچ) کو پویلین بھیجا جبکہ دو اووروں کے بعد انہوں نے شبھمن گل (نو) کو آؤٹ کیا۔ تلک ورما نے ابتدائی اوورز میں دھیمی بلے بازی کی تلافی کرتے ہوئے چھٹے اوور میں 19 رنز جوڑے اور اس طرض پاور پلے میں انڈیا کاا سکور 51/2 رہا۔
تلک نے سوریہ کمار کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے، انہوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ اسپن کے خلاف ہندوستان کی پریشانیاں تاہم ختم نہیں ہوئیں اور آف اسپنر روسٹن چیز نے تلک کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی تیسری وکٹ حاصل کی۔