اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ricky Ponting On Asia Cup: بھارت ایشیا کپ جیتنے کا دعویدار ہے، پونٹنگ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے جمعہ کو 'آئی سی سی ریویو' کے نئے ایپی سوڈ میں کہا، 'صرف ایشیا کپ ہی نہیں، بلکہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں بھارت کو ہرانا مشکل ہوتا ہے۔Ricky Ponting On Asia Cup

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 12, 2022, 11:02 PM IST

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کو ایشیا کے بڑے کرکٹ ایونٹ 'ایشیا کپ' کو جیتنے کا دعویدار قرار دیا ہے۔ پونٹنگ نے جمعہ کو 'آئی سی سی ریویو' کے نئے ایپی سوڈ میں کہا، 'صرف ایشیا کپ ہی نہیں، بلکہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں بھارت کو ہرانا مشکل ہوتا ہے۔ ان کی گہرائی یقینی طور پر دوسری ٹیموں سے بہتر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بھارت ایشیا کپ جیتے گا۔'Ricky Ponting On Asia Cup

پونٹنگ نے یہ بھی کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔ پونٹنگ نے 28 اگست کو ہونے والے میچ کے بارے میں کہا، 'میں پاکستان کے خلاف اس میچ جیتنے کے لیے بھارت کے ساتھ رہوں گا۔ میں پاکستان کو نظر انداز نہیں کر رہا ہوں کیونکہ وہ ایک ناقابل یقین کرکٹنگ قوم ہے جو مسلسل بہترین کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔'

غور طلب ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان 14 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں، جس میں بھارت نے آٹھ بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پانچ بار نتیجہ پاکستان کے حق میں آیا ہے۔ بارش کے باعث ایک میچ منسوخ ہوا ہے۔

پونٹنگ نے ہند-پاک مقابلے کی مقبولیت کے بارے میں کہا، 'ایک کرکٹ مداح کے طور پر، جب بھی اس طرح کے میچ ہوتے ہیں تو بیٹھ کر دیکھنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ ہرچیز کی سطح بڑھ جاتی ہے۔'

بھارت نے کھلاڑیوں کے بہت زیادہ روٹیشن کے باوجود اس سیزن میں اپنے 21 ٹی 20 میچوں میں سے 17 میں جیت درج کی ہے۔

پونٹنگ نے یہ بھی کہا کہ اگر محمد شامی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ ٹاپ ٹورنامنٹ میں بھارت کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ محمد شامی گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہرہیں۔

پونٹنگ نے کہا، 'وہ کافی عرصے سے بھارت کے لیے ایک اچھے گیندباز رہے ہیں۔ میرے خیال میں بھارت کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شامی سے بہتر بولر ہیں اور انھوں نے ایشیا کپ کے لیے بھی تین تیز گیند بازوں کا ہی انتخاب کیا ہے۔ اگر ورلڈ کپ کے لئے چار تیز گیند بازوں کا انتخاب کیا جاتا ہے تو چوتھا نام ان کا ہوسکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Hockey Asia Cup: بھارت نے انڈونیشیا کو 0-16 سے شکست دیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details