بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن یہ فیصلہ ٹیم کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوا۔ کیونکہ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ روہت شرما نے 19 رنز کی اننگ کھیلی۔ جب کہ نائب کپتان رہانے نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ ٹیم کی جانب سے کوئی بھی بلے باز دہائی کے اسکور تک نہیں پہنچ سکا۔