ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے بھارت پر ایک پوائنٹ کا جرمانہ عائد کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پوائنٹ پنالٹیز کے بعد بھارت 75 پوائنٹس (پوائنٹ فیصد 52.08) پر ہے جو پاکستان کے 52.38 فیصد پوائنٹس سے تھوڑا ہی کم ہے۔ پوائنٹس کی تخفیف کے علاوہ ٹیسٹ کے دوران خلاف ورزیوں پر بھارت پر ان کی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ICC World Test Championship Points Table
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرانے پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) کھیل کی شرائط کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ہر اوور شارٹ کے لیے ایک سائیڈ کو ایک پوائنٹ کا جرمانہ دیا جاتا ہے۔