بنگلورو:ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل افغانستان کو کلین سویپ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دوسرے سپر اوور میں جیتا۔ہندوستان نے دوسرے سپر اوور میں 11 رنز بنائے اور افغانستان کو 12 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ ہدف حاصل نہ کرسکی۔دوسرے سپراوور میں ٹیم انڈیا نے چھ گیندوں پر افغانستان کو جیت کے لئے 12 رن کا ہدف دیا ۔
دوسرے سپر اوور میں ہندوستانی ٹیم کی طرف سے روہت شرما اور رنکو سنگھ کریز پر اترے۔ ٹیم نے چار گیندوں پر 11 رنز بنائے جس میں روہت نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا تھا۔رنکو سنگھ نے دوسرے سپر اوور کی چوتھی گیند ڈاٹ کھیلی۔جس میں ڈی آر ایس لیا گیا جس میں رنکو آوٹ قرار دیئے گئے ۔ پانچویں گیند پر ایک رن لینے کی کوشش میں روہت شرما رن آوٹ ہوگئے ۔
پہلے سپر اوور میں افغان ٹیم نے ایک اوور میں 16 رنز بنائے۔ افغانستان کی اننگز میں گلبدین پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ ایسے میں گرباز اور محمد نبی نے رنز بنائے۔جواب میں ہندوستان نے بھی 16رنز بنائے۔سپر اوورسے پہلے افغانستان کو آخری گیند پر 3 رنز درکار تھے لیکن گلبدین اور اشرف کی جوڑی صرف 2 رنز بنا سکی۔ گلبدین نائب اور شرف الدین اشرف ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
افغانستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 19 رنز درکار تھے۔ ہندوستان کی جانب سے آخری اوور مکیش کمار نے کیا۔ اس اوور میں ٹیم نے 18 رنز بنائے اور میچ ٹائی کر دیا۔ پہلی گیند پر چوکا لگا۔ پھر 1 ڈاٹ بال کے بعد ایک گیند وائیڈ ہو گئی۔ تیسری گیند پر 2 رنز بنے اور پھر چوتھی گیند پر گلبدین نے چھکا لگایا۔ دونوں بلے باز وں نے آخری دو گیندوں پر دوڑکر دو، دو رن لئے۔
اویس خان نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر نجیب اللہ زدران کی وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے بلے بازوں نے 18ویں اوور میں 10 رنز بنائے۔ مکیش کمار نے اوور کا شاندار آغاز کیا، جنت پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ گلبدین نے آخری 2 گیندوں پر 2 چوکے لگائے۔کریم جنت 18ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ وہ صرف 2 رنز بنا سکے۔واشنگٹن سندر نے 17ویں اوور میں محمد نبی کی وکٹ حاصل کی۔