اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India West Indies 3rd ODI: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا - انڈیا ویسٹ انڈیز یک روزہ سیریز

شریئس ائیر80 اور رشبھ پنت 56 کی شاندار بلے بازی کے بعد گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ India West Indies 3rd ODI میں ویسٹ انڈیز کو 96 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر دی۔ شریئس ایئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ پرسدھ کرشنا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

India beat West Indies by 96 runs in 3rd ODI
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا

By

Published : Feb 11, 2022, 10:54 PM IST

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور پھر ویسٹ انڈیز کو 169 رنز پر آل آوٹ کر دیا۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے تین تین جبکہ دیپک چہر اور کلدیپ یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔India West Indies 3rd ODI

ونڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے 39 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے جبکہ اوڈین اسمتھ نے محض 18 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

پورن کو چائنا مین بولر کلدیپ یادیو نے سلپ میں روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ اسمتھ کو محمد سراج نے شکھر دھون کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ الزاری جوزف بھی کافی جدوجہد کے بعد 56 گیندوں پر29 رن بناکر آوٹ ہوئے۔India beat West Indies by 96 runs

اوپنر برینڈن کنگ نے 13 گیندوں پر 14 اور ڈیرن براوو نے 30 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ 25 رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوانے کے بعد ونڈیز کی ٹیم ایسے بحران کا شکار تھی کہ دوبارہ سنبھل نہ سکی۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs WI 2nd ODI: ویسٹ انڈیز کو دوسرے یک روزہ میچ میں بھی شکست، بھارت کا سیریز پر قبضہ

ونڈیز کا ساتواں وکٹ 82 کے اسکور پر گرا۔ اس کے بعد اسمتھ کی بہترین اننگ سے ویسٹ انڈیزنے 100 کا ہندسہ عبور کیا۔

اس سے قبل کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارت کا ٹاپ آرڈر سیریز میں دوسری بار فلاپ رہا، حالانکہ شریئس اور پنت کی نصف سنچریوں اور آخر میں واشنگٹن سندر اور دیپک چہر کے اہم تعاون سے بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوور میں تمام 10 وکٹ کھوکر 265 کا چیلنجنگ اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔

موجودہ کپتان روہت اور سابق کپتان ویراٹ کوہلی بلے سے زیادہ حصہ نہیں ڈال سکے۔ روہت 15 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 13، جبکہ ویراٹ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔

وہیں، تجربہ کار اوپنر شکھر دھون، جو کورونا سے صحت یاب ہوئے، بھی ایک چھکے کی مدد سے 26 گیندوں میں محض 10 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔

شریئس اور پنت نے 10 اوور میں 42 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد اننگ کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کے لیے 110 رنز کی اہم شراکت داری کے ساتھ ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: India vs West Indies 1st ODI: بھارت نے پہلے یک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے شکست دی

شریئس نے جہاں 111 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے، وہیں پنت نے 54 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 56 رن کی اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ آخر میں نوجوان آل راؤنڈر واشنگٹن سندر اور گزشتہ کچھ میچوں کی اننگز کی بدولت آل راونڈر کی فہرست میں شمار کئے جانے والے دیپک چہرنے اہم کردار ادا کیا، جس سے ٹیم نے 265 کا ہندسہ چھوا۔

سندر نے 34 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33، جبکہ دیپک نے 38 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر جیسن ہولڈر نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے آٹھ اوورز میں 34 رنز دے کر سب سے زیادہ چار، الزاری جوزف اور ہیڈن والش نے دو دو اور اوڈن اسمتھ اور فیبین ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details