گوہاٹی: بھارت نے رن مشین وراٹ کوہلی (113) کی شاندار سنچری اور کپتان روہت شرما (83) اور شبھمن گل (70) کی نصف سنچریوں کی بدولت منگل کے روز پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 67 رن سے شکست دے دی۔ بھارت نے سری لنکا کے سامنے 374 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکا 50 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 306 رن ہی بنا سکی۔India beat Sri Lanka by 67 runs in first ODI
روہت اور گل نے پہلی وکٹ کے لیے 143 رن کی سنچری اسٹینڈ کے ساتھ بھارت کو مضبوط آغاز فراہم کیا، جب کہ کوہلی کی سنچری نے مضبوط آغاز کو بڑے اسکور میں بدل دیا۔ کوہلی نے 87 گیندوں میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 113 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں اپنی 45ویں سنچری بنائی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ ان کی 73ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ کوہلی (9) سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن تندولکر (آٹھ) کے پاس تھا۔