اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs NZ, T20 World Cup warm-up بھارت نیوزی لینڈ وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ - بھارتی ٹیم کے منصوبے پر پانی پھیر گیا

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کے شہر برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ پاکستان کے خلاف 23 اکتوبر کو ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل ٹیم انڈیا کے پاس پلیئنگ 11 کو فائنل کرنے کا یہ آخری موقع تھا، لیکن میچ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کے منصوبے کو دھچکا لگا ہے۔ IND vs NZ, T20 World Cup warm-up

IND vs NZ, T20 World Cup warm-up: Match called off due to rain
بھارت نیوزی لیند وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

By

Published : Oct 19, 2022, 3:08 PM IST

برسبین:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے وارم اپ میچ میں بھارت کا مقابلہ آج نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے ولا تھا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں اپنے کھلاڑیوں کی فارم کو آزمانے والی تھی اور ورلڈ کپ سے قبل پلیئنگ 11 کا حتمی شکل دینے والی تھی، تاہم شدید بارشوں کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا۔ بتادیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جو گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رنر اپ تھی، آسٹریلیا کی پچوں پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ لیکن ٹیم کو آخری وارم اپ میچ ہارنے اور اس میچ کے منسوخ ہونے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو دھچکا ضرور لگا ہے۔ IND vs NZ, T20 World Cup warm-up: Match Called off Due to Rain

اس کے علاوہ ٹیم انڈیا کے لیے 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف T20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل پلیئنگ 11 کو حتمی شکل دینے کا یہ آخری موقع تھا، لیکن خراب موسم اور بارش نے تمام منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ بی سی سی آئی نے گراؤنڈ کی حالت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے۔

آسٹریلیا میں آنے کے بعد سے بھارت ٹیم 3 میچ کھیلے ہیں، جن میں سے دو میں جیت اور ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔ ٹیم انڈیا پہلے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف جیت کے بعد اپنا دوسرا میچ ہار گئی تھی، جب کہ آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے وارم اپ میچ میں آخری اوور میں محمد شمیع کی شاندار بولنگ نے بھارتی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔

دوسری جانب اگر ہم نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بات کریں تو نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف صرف ایک وارم اپ میچ کھیلا ہے جس میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن امید کر رہے تھے کہ کیویز 22 اکتوبر کو میزبان آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل اچھی شروعات کریں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details