رانچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما (55) اور کے ایل راہل کے 49 گیندوں پر 65 رنوں کی بدولت بھارت نے دوسری ٹی20 کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندرار جیت درج کی ہے۔
دوسری ٹی20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیتنے کے لیے 154 رنوں کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چھ وکٹ پر 153 رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلس نے سب سے زیادہ 34 رنوں کی پاری کھیلی۔