نئی دہلی: ناگپور ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل طور پر بھارت کے نام رہا۔ رویندر جڈیجہ نے واپسی کے ساتھ ہی پہلے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی۔ اس کے علاوہ روی چندرن اشون نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کے بعد روہت شرما کی نصف سنچری کے دم پر ٹیم انڈیا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم انڈیا ابھی بھی آسٹریلیا سے 100 رن پیچھے ہے۔ روہت شرما اس وقت 69 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ کے ایل راہل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نائٹ واچ مین کے طور پر آئے روی چندرن اشون دن کے کھیل کے اختتام تک پانچ گیند کھیل کر کوئی رنز نہیں بنائے ہیں۔ ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگرو کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے اور محمد شامی نے سلامی بلے بازوں کو آوٹ کرکے آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا دیا۔ سلامی بلے بازی عثمان خواجہ محمد سراج کے بال پر ایل بی ڈیبلو آوٹ ہوئے، جب کہ وارنر محمد شامی کے بال پر آوٹ ہوگئے۔ وہیں انجری کے بعد واپسی کرنے والے آل راونڈر کھلاڑی جڈیجہ نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ ووٹ لیے، جب کہ اشون تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔