اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia vs Pakistan Test: پاکستان کے دونوں اوپنرز کی ناٹ آؤٹ سنچری لیکن میچ ڈرا - پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق

پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز عبداللہ شفیق (ناٹ آؤٹ 136) اور امام الحق (ناٹ آؤٹ 111) نے سازگار بیٹنگ پچ پر شاندار سنچریاں اسکور کیں لیکن میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ Imam and Shafique hits successive centuries in drawn 1st test

پاکستان کے دونوں اوپنرز کی ناٹ آؤٹ سنچری لیکن میچ ڈرا
پاکستان کے دونوں اوپنرز کی ناٹ آؤٹ سنچری لیکن میچ ڈرا

By

Published : Mar 9, 2022, 6:12 PM IST

پاکستان اور آسٹریلیا Australia vs Pakistan Test کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا۔ حالانکہ اس میچ میں پاکستان کے بلے بازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں اننگز میں اس کے سلامی بلے بازوں نے سنچری بنائی۔

آسٹریلیا نے منگل کو اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 252 رنز بنائے اور میچ بے نتیجہ ڈرا پر ختم ہوا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز 271 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع ہوئی تھی اور 459 رنز پر ختم ہوئی تھی۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں بھی پہلی اننگز کی طرز پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امام الحق نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا نادر کارنامہ انجام دیا۔ امام نے پہلی اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔ شفیق نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ شفیق نے 242 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 136 رنز بنائے جبکہ امام نے 223 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 111 رنز میں سات چوکے اور دو چھکے لگائے۔ امام کو ان کی سنچری اننگز پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: ابتدائی میچوں میں جنوبی افریقہ کے آٹھ کھلاڑی شامل ہونے سے قاصر

اس سے قبل مارنس لیبوشگن نے 69 اور اسٹیو اسمتھ نے اپنی اننگز کو 24 رنز تک بڑھایا۔ کیمرون گرین نے 109 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے 38.1 اوورز میں 107 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے 88 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک ایک وکٹ ساجد خان اور نسیم شاہ کے حصے میں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details