اردو

urdu

ETV Bharat / sports

New Zealand Beat Afghanistan نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 16 واں میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں نیوزی لینڈ نے 149 رنز سے بڑی فتح درج کی۔

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 9:42 PM IST

چنئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹیم نے بدھ (18 اکتوبر) کو افغانستان کے خلاف 149 رنز سے بڑی جیت درج کی۔ اس ٹورنامنٹ میں کیوی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔

یہ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 289 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم صرف 34.4 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اووروں میں چھ وکٹ پر 288 رنز بنائے، گلین فلپس کی 71 رنز اور کپتان کی نصف سنچری کی بدولت ٹام لیتھم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغان ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ نے سب سے زیادہ 36 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 27 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی 20 رنز کا ہندسہ بھی نہ چھو سکا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس کی پہلی وکٹ ساتویں اوور کی تیسری گیند پر 20 رنز پر ڈیون کونوے کی صورت میں گری۔ انہیں مجیب نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ول ینگ اور راچن رویندرا نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: باولنگ کوچ

21ویں اوور کی دوسری گیند پر عمرزئی نے رویندرا کو 32 رنز پر بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ول ینگ کی گری۔ انہوں نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر 54 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔ عمرزئی نے انہیں علی خیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ڈیرل مچل 22ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ راشد نے انہیں ابراہیم زدران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان ٹام لیتھم نے 74 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ وہ نوین الحق کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے 80 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔ دونوں نے 144 (153) رنز کی شراکت داری کی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details