بنگلورو: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں تقریبا رسائی حاصل کر لی ہے۔ اب تک تین ٹیمیں - انڈیا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا - باضابطہ طور پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف جادوئی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔
جمعرات کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو صرف 23.2 اوورز میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانا ناممکن سا ہوگیا ہے۔ اگر پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دی اور افغانستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تو کیویز کو سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لیکن خراب رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیمیں سیمی فائنل سے باہر ہوجائیں گی۔