نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی سے ہر کوئی حیران ہے۔ بھارتی ٹیم نے میچ کے ہر شعبے بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ، میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنے لیگ کے 8 میچ جیت کر ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ان کی گیندبازی کی طاقت کو بتایا جارہا ہے۔ کیونکہ بھارت کی بلے بازی تو ہمشہ سے بہترین رہی ہے لیکن اس ورلڈ کپ میں بھارت کی گیندبازی نے بلے بازی سے زیادہ جلوہ بکھیرا ہے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی گیند بازوں کی خوب تعریف کی ہے۔ سوشکل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اگر بمراہ آپ کو آؤٹ نہیں کر پا رہے ہیں تو محمد سراج آپ کو آؤٹ کر دیں گے اور اگر آپ سراج سے بھی آؤٹ نہیں ہوئے تو محمد شامی آپ کو آؤٹ کر دیں گے اور اگر شامی نہیں تو پھر جڈیجہ اور اگر آپ جڈیجہ سے بچ گئے تو کلدیپ آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔