اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 10:21 PM IST

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 فخر زمان اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے

آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔ سلامی بلے باز فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث جبکہ سلمان علی آغا بخار کی وجہ کل ہونے والے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔

Fakhar Zaman and Salman Agha
فخر زمان اور سلمان علی آغا

بنگلورو: پاکستان کا اگلا میچ آسٹریلیا سے ہونا ہے لیکن اس کے دو کھلاڑی فخر زمان اور سلمان آغا اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ٹیم مینجمنٹ کے لیے سلیکشن لسٹ میں دو کھلاڑیوں کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔ فخر زمان جو کہ گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں جبکہ سلمان آغا بخار میں مبتلا ہیں۔

پاکستان کے میڈیا منیجر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ فخر زمان کا گھٹنے کی انجری کا علاج کیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ وہ اگلے ہفتے سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ سلمان علی آغا کو گزشتہ روز (بدھ) کے ٹریننگ سیشن کے بعد بخار ہو گیا اور وہ اس سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ 15 رکنی مرکزی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچوں میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کو شکست دی تھی لیکن روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں شکست کھائی تھی۔ فخر زمان نے نیدرلینڈ کے خلاف اب تک ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ کھیلا تھا جس میں وہ کوئی خاص پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔ عبداللہ شفیق ان کی غیر موجودگی میں اننگز کا آغاز کر رہے ہیں اور انہوں نے سری لنکا کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گئے میچ میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

اس کے علاوہ شاداب خان اور محمد نواز جیسے آل راؤنڈرز کی موجودگی نے سلمان آغا کو دور رکھا ہے۔اگر وہ گروپ مرحلے کے اختتام سے قبل سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لیتے ہیں تو ٹیم انتظامیہ انہیں (سلمان آغا) کو لائن اپ میں موقع دینے کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details