اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چار سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے - ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل

چار سال قبل کھیلے گئے ورلڈکپ 2019 میں بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے تھے۔ اُس وقت بھی بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھا اور نیوزی لینڈ پوائنٹس کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر تھا۔ اِس ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں کی پوزیشن 2019 جیسی ہی ہے۔ بھارت پچھلے ورلڈکپ میں ہار گیا تھا لیکن اِس ورلڈکپ میں بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ ICC World Cup 2023 Semifinal

ICC World Cup 2023 Semifinal
چار سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ایک بار پھر بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 5:15 PM IST

حیدرآباد: انگلینڈ میں کو ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ بارش سے متاثر اس میچ کو 2 دن 9 اور 10 جولائی کو کھیلا گیا تھا جس میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو صرف 239 رن پر ڈھیر کردیا تھا لیکن ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا 221 رنز پر ہی سمٹ گئی اور 18 رنز سے میچ ہار گئی اور بھارت کا تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔ چار سال بعد دونوں ٹیمیں ایک بار پھر 15 نومبر کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور بھارت اس دفعہ بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔

پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم انڈیا سرفہرست: ٹیم انڈیا نے اس ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور اپنے تمام 9 لیگ میچ جیت کر 18 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ وہیں دوسری جانب ابتدائی میچوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم اخیر کے میچوں میں اچھا مظاہرہ نہیں کرسکی لیکن سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی اور 9 میں سے 5 میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2019 ورلڈ کپ میں بھی ٹیم انڈیا پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست تھا اور 9 میں سے 7 میچ جیت کر 15 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ نیوزی لینڈ 2019 میں بھی 9 میں سے 5 میچ جیتنے کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر تھا۔ 2019 اور 2023 کے دونوں ورلڈ کپ میں پاکستان پانچویں نمبر پر رہا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سیمی فائنل کا ٹکٹ پاکستان کی کارکردگی پر منحصر تھا۔

ورلڈ کپ میں انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: یہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اب تک 10 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔جس میں سے بھارتی ٹیم 4 اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 مرتبہ جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ 2019 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔ ویسے ٹیم انڈیا اس ورلڈ کپ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے اور نیوزی لینڈ کو لیگ میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں تیموں کے سب سے زیادہ اور سب سے کم اسکور:دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچوں میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف سب سے زیادہ 273 رن بنائے تھے جبکہ ٹیم انڈیا نے 274 رن بنا کر میچ جیت لیا تھا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان دھرم شالہ میں جاری ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا۔ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کا سب سے کم اسکور 182 رنز تھا جب کہ کیویز کا بھارت کے خلاف سب سے کم اسکور 146 رنز تھا۔

وانکھیڑے میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی: 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا۔ اس میدان میں نیوزی لینڈ اور ٹیم انڈیا دونوں کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ بھارتی ٹیم نے وانکھیڑے میں 21 جبکہ نیوزی لینڈ نے 3 میچ کھیلے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے 12 میچ جیتے ہیں جبکہ 9 میچ ہارے ہیں اور کیویز نے 3 میچ میں سے 2 میچ میں جیت درج کی ہے۔

اس گراؤنڈ پر ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 میچ جیتے ہیں جبکہ 7 میچوں کا تعاقب کرتے ہوئے جیتا ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک میچ اور پہلے بیٹنگ کرکے ایک میچ جیتا ہے۔ اس گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کا بہترین اسکور 357 رنز ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا بہترین اسکور 358 رنز ہے۔ اس میدان پر ٹیم انڈیا کا سب سے کم اسکور 165 اور نیوزی لینڈ کا 153 رنز تھا۔

ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ اور انڈیا: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کل 117 ونڈے میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے بھارتی ٹیم نے 59 میچ جیتے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ نے 50 میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے میچ ٹائی جبکہ 7 میچ منسوخ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details