اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راچن کو بھارت کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں: راچن رویندرا کے نانا

بھارتی نژاد کیوی کھلاڑی راچن رویندرا کے نانا بالا کرشنا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں راچن رویندرا کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق شیئر کرتے ہوئے اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ راچن کے نانا کی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور انڈیا آمنے سامنے ہوں جس میں راچن اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے لیکن چیمپئن ٹیم انڈیا بنے۔

Rachin Ravindra
راچن رویندرا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 5:30 PM IST

بنگلورو: نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز راچن رویندرا بھارت کی میزبانی میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کا نام ان کے والد نے سابق بھارتی کھلاڑیوں - سچن تنڈولکر اور راہل ڈراوڈ کے نام پر رکھا تھا۔ راچن رویندرا نے ٹورنامنٹ کے موجودہ ایڈیشن میں پہلے ہی تین سنچریاں بنا چکے ہیں اور زبردست فارم میں ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مزید کئی سنچریاں اسکور کریں گے اور نیوزی لینڈ کے مستقبل کے اسٹار بن کر ابھریں گے۔

راچن کا ننیہال کرناٹک میں ہے اور اس کے نانا، نانی دارالحکومت بنگلورو میں رہتے ہیں۔ ان کے نانا ٹی اے بالا کرشنا اپنے نواسے راچن رویندرا کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 19 نومبر کو بھارت کے خلاف فائنل میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بالا کرشنا نے کہا کہ ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہ ٹیم ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے۔ لیکن میں فائنل میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کو کھیلتے دیکھنا پسند کروں گا۔ جس میں راچن اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے لیکن ٹیم انڈیا چیمپئن بنے۔

راچن رویندرا اپنے نانا بالا کرشنا کے ساتھ

اپنے نواسے کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بالا کرشنا نے بتایا کہ 1997 میں راچن کے والدین کام کے سلسلے میں نیوزی لینڈ چلے گئے اور انہیں وہاں کی شہریت مل گئی۔ راچن وہیں 1999 میں پیدا ہوا۔ ان کے والد روی کرشنامورتی ان کے پہلے استاد تھے۔ روی کرشنامورتی کو کلب کرکٹ کھیلنے کا تجربہ تھا۔ وہ اپنے والد کے ساتھ کلب کرکٹ میچوں کے لیے مختلف ریاستوں میں بھی گئے اور وہیں سے راچن کے کرکٹ کھیلنے کا شوق پروان چڑھنے لگا۔

ان کے والد اور والدہ نے اس کے کرکٹ کے تئیں شوق کی وجہ سے ہی اس کا نام راچن رکھا جس میں سچن تنڈولکر اور راہل ڈراوڈ کا نام بھی شامل ہے۔ اس نوجوان کھلاڑی نے 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر اپنی صلاحیت کا اعلان کیا جس کے بعد راہل ڈراوڈ نے راچن رویندرا کی خوب تعریف کی۔

بالا کرشنا نے یہ بھی بتایا کہ نیوزی لینڈ میں راچن اور کین ولیمسن ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔ اس لیے کین رویندر کی کھیلنے کی صلاحیت سے بخوبی واقف ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اسے مزید مواقع ملا گا اور میں اسے اچھے مواقع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ سن کر کافی اچھا لگا کہ ہمارے ملک بھارت کے سینئر کھلاڑی اس کے کھیل کو دل سے سراہتے ہیں۔

بھارتی نژاد کیوی کھلاڑی راچن رویندرا

دریں اثنا، بالا کرشنا سے جب راچن رویندرا کے کھانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ (راچن) کھیل پر زیادہ توجہ دیتا ہے اس لیے وہ کھانے کے تعلق سے بہت زیادہ احتیاط برتتا ہے۔ لیکن اسے جنوبی ہند کا کھانا خاص طور پر ڈوسا اور اڈلی بہت زیادہ پسند ہے اور جب بھی وہ بنگلورو آتا ہے تو وہ یہ پکوان زیادہ کھاتا ہے۔

بھارت کے نوجوان کھلاڑیوں یشسوی جیسوال، ایشان کشن، شبمن گل اور رشبھ پنت کی طرح راچن نیوزی لینڈ میں ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھی راچن نے اس ورلڈ کپ کی اپنی تیسری ون ڈے سنچری اسکور کی اور 25 سال کے ہونے سے پہلے کرکٹ کے آئیکن سچن تندولکر کا ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راچن کے نانا بالا کرشنا نے کہا کہ ایم چناسوامی اسٹیڈیم پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے گیا تھا اور میں بہت زیادہ خوش بھی تھا کیونکہ راچن نے اس میچ میں سنچری بنائی تھی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران اپنے نواسے سے ملاقات نہیں کرسکا، جس کا مجھے افسوس ہے اور وہ ٹورنامنٹ کے بعد براہ راست نیوزی لینڈ چلا جائے گا، پچھلے سال 2022 میں اس نے اپنی چھٹیاں ہمارے ساتھ بنگلورو میں گزاریں تھیں۔ واضح رہے کہ راچن رویندرا نے 20 ون ڈے میچوں کی 16 اننگز میں 108.54 کے اسٹرائیک ریٹ اور 47.47 کی اوسط سے 712 رنز بنائے ہیں۔ 123 رنز ان کا بہترین سکور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details