اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کا ایک بڑا بلے باز انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے باہر - آسٹریلیا انگلینڈ میچ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا کا اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہونا ہے جو کی سیمی فائنل کی ریس کے حساب سے آسٹریلیا کے لیے بہت اہم ہے۔ لیکن اس اہم میچ سے پہلے ہی ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر گلین میکسویل زخمی ہوگئے ہیں۔ ICC World Cup 2023

Glenn Maxwell
گلین میکسویل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 4:38 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 4 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے اہم میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے بہترین آل راونڈر گلین میکسویل انجری کے باعث اس میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میکسویل ان دنوں شاندار فارم میں ہیں اور انہوں نے حال ہی میں نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

دراصل میکسویل گولف کھیلتے وقت زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے وہ اب انگلینڈ کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔ یہ میچ ہفتے کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ آسٹریلیا کے لیے سیمی فائنل میں جانے کے لیے بہت اہم بھی ہے۔ اس موقع پر میکسویل کا ٹیم سے باہر ہونا آسٹریلیا کے لیے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔

میکسویل نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میچوں کی 6 اننگز میں 196 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 41 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ونڈے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری گلین میکسویل کے نام

میچ کے دوران لائٹ شو کرنا کھلاڑیوں کے لیے خوفناک: گلین میکسویل

میکسویل کے ون ڈے کیریئر کی بات کریں تو اس 34 سالہ آل راؤنڈر نے 134 ون ڈے میچوں کی 124 اننگز میں 3691 رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام 3 سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں درج ہیں۔ انہوں نے گیند سے 107 اننگز میں 68 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا کی ٹیم 6 میچوں میں 4 جیت اور 2 ہار کے ساتھ 8 پوائنٹس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details