اردو

urdu

ETV Bharat / sports

England Vs Srilanka انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ - ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو

بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے25 ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 2:18 PM IST

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ بہت ہی اہم ہے۔ ہمیں اس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اب ہمارے پاس بات کرنے کےلئے جگہ نہیں ہے۔ بٹلر نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔ ہمارے سامنے ایک ایسا چیلنج جس سے نمٹنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔

دوسری طرف سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ پچ اچھی ہے۔ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے مگر ایسا نہیں ہوا۔ ٹیم میں تجربہ کار آل راونڈر ایجنلو میتھوز اور لہرو کمارا کی واپسی ہوئی ہے۔ سری لنکا اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چار میچوں میں ایک جیت اور تین شکست کے ساتھ دو پوائنٹ کی بدولت ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ انگلینڈ چار میچوں میں ایک جیت کے ساتھ آٹھ ویں پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 عالمی کپ تاریخ کی سب سے بڑی جیت، آسٹریلیا نے نیدرلینڈ کو 309 رنز سے ہرا دیا

سری لنکا اور انگلینڈ کے لئے آج کا میچ کرو یا مرو والا ہے۔دونوں ٹیموں کو جیت کی سخت ضرورت ہے۔جیتنے والی ٹیم کے لئے پیشقدمی کی امید بڑھ سکتی ہے جبکہ شکست کی صورت میں ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details