نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے نیدر لینڈس کے ناتجربہ کار گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔
میشل مارش کے 9 رنوں پر جلد آوٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے132 رنوں کی شراکت داری کی۔ اسٹیون اسمتھ 71 رن بنا کر آرین دت کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد جوش انگلش 14 رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے، انہیں ڈی لیڈ نے کیچ آوٹ کرایا۔
لابوشنگے 47 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد ڈیوڈ وارنر کو گلین میکس ویل کا اچھا ساتھ ملا۔ دونوں بلے بازوں نے نیدر لینڈس کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی۔
ڈیوڈ وارنر93 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 104 رن بنا کر وین بیک کی گیند پر دت کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔دوسری طرف گلین میکس ویل نے44 گیندوں پر نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 106 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی۔گلین میکس ویل نے40 گیندوں پر ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
کیمرون گرین آٹھ رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔میشل اسٹارک بغیر کھاتہ کھولے وین بیک کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلن لوٹ گئے۔آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رن بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:Most Searched player in asia میدان کے باہر بھی کوہلی کا جلوہ، گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھیلیٹس میں شامل
نیدرلینڈس کی جانب سے لوگان وین بک 10 اوورز میں 74 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔اس کے علاوہ باس ڈی لیڈ کو دو جبکہ آرین دت کو ایک وکٹ ملا۔باس ڈی لیڈ اپنے 10 اوورز میں 115 رن دے کر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔