اردو

urdu

ETV Bharat / sports

World Cup 2023 اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے - ٹائم آؤٹ

پیر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو باضابطہ طور پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے جب کسی بلے باز کو ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا ہو۔ Angelo Mathews timed out

ICC World Cup 2023: Angelo Mathews becomes the first player to be dismissed timed out in international cricket
اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ قرار دیے جانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 5:33 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز باضابطہ طور پر ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہیں نئی ​​دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹائم آؤٹ دیا گیا۔

دراصل ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا اور بنگلا دیش کے میچ میں جب اینجلو میتھیو بلے بازی کرنے آئے تو ان کے ہیلمٹ کا میں کچھ خرابی آگئی جس کی وجہ سے انھوں نے دوسرا ہیلمٹ طلب کیا، جس کے لیے اضافی وقت درکار تھا۔ سری لنکا کے ڈگ آؤٹ سے کوئی ان کے لیے متبادل ہیلمٹ لے کر آیا لیکن بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹائم آؤٹ کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا اور آن فیلڈ امپائرز انہیں کرکٹ قوانین کے مطابق ٹائم آؤٹ قرار دینے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے اصول کے مطابق وکٹ گرنے یا کسی بلے باز کے ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والے نئے بلے باز کو تین منٹ کے اندر اگلی گیند کھیلنی ہوگی۔ اگر نیا بلے باز اس زیادہ وقت لے گا تو اس بلے باز کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا جائے گا۔تاہم ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دو منٹ کا وقت طے کیا گیا ہے۔ وکٹ گرنے یا بلے باز کے ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والے دوسرے بلے باز کو 2 منٹ کے اندر اگلی گیند کھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

جیسے ہی فیلڈ امپائر نے انجلیو میتھیوز کو ٹائم آوٹ قرار دیا ویسے ہی پریشان اینجلو میتھیوز نے اپنی پریشانی بتائی اور شکیب الحسن سے اپیل واپس لینے کو کہا لیکن شکیب نے اپیل واپس لینے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد میتھیوز واپس پویلین لوٹ گئے اور ڈریسنگ روم میں واپس آتے ہی مایوسی میں اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details