اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Afghanistan Vs South Africa افغانستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 42 ویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
افغانستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 2:36 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔جہاں ایک طرف جنوبی افریقہ ہی میگا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے دوسری طرف افغانستان کے پاس اس میچ کو جیت کر پانچویں پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ میں اپنی مہم ختم کرنا چاہئے گا۔

افغانستان کو آخری میچ میں گلین میکس ویل کی ناباقل شکست ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب اس کا سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرنے کا کواب چکنا چور ہو گیا۔آج کے میچ میں افغانستان دو پوائنٹ کی بدولت پوائنٹس ٹیبل میں پیشرفت کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی۔

اس وقت جنوبی افریقہ آٹھ میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔افغانستان آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔دونوں ٹیمیں راونڈ رابن لیگ کے آخری میچ میں جیت درج کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔

افغانستان کے کپتان شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ آخری میچ کی فرسٹ الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گی اور ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بھی ایہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sourav Ganguly Reaction رشبھ پنت کرکٹنگ موڈ میں واپس آچکے ہیں، سورو گنگولی

دوسری طرف جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا بواما نے کہاکہ جانسن اور تبریز شمسی کی جگہ لونگی اور کورٹجے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں ہدف کے تعاقب کے دوران تھوڑی پرشیانی ہوئی تھی آج کے میچ میں اس دشواری کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details