کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ اسٹیڈیم ایڈن گارڈنس میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بقہ کی جنگ دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔
ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کے کپتان شیکیب الحسن نے کہاکہ یہ ایک ڈرائی پچ ہے۔اس پر رن بنے گا۔دوسری اننگ میں بیٹنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔مہدی کی جگہ توحید ریدے کو ٹیم میں شامل کیا۔نیدرلینڈس کے خلاف میچ میں غلطیوں سے سبق سکھ کر اس میچ میں کچھ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ وہ بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے مگر ٹاس ہار گئے ۔حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں۔فخر زماں کی واپسی ہوئی ہے۔اس میں امام الحق ٹیم کا حصہ نہیں ییں۔شاداب خان چوٹ کے سبب ٹیم سے باہر ہیں۔ اسامہ میر کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔سلمان آغا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 افغانستان نے سری لنکا کو سات وکٹ سے ہرایا، پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچی
جہاں تک بنگلہ دیش اور پاکستان کی کارکردگی کا سوال ہے تو دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں ابھی تک مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان چھ میچوں میں چار شکست اور دو جیت کے ساتھ چار پوائنٹ کی بدولت ساتویں مقام پر ہے جبکہ بنگلہ دیش چھ میچوں میں پانچ شکست اور ایک جیت کے ساتھ دو پوائنٹ کی بدولت 9 ویں پوزیشن پر ہے۔