دبئی:متحدہ عرب امارات United Arab Emirates چند برس قبل تک عالمی سطح پر کھیل کے میدان میں اپنی کوئی خاص پہچان نہیں رکھتا تھا، لیکن گزشتہ چند برسوں میں امات نے کھیلوں کے میدان میں عالمی معیار کے طور پر سامنے آکر سب کو حیران کردیا ہے۔ ملک نے کرکٹ، فٹ بال، فارمولا ون، ٹینس، گولف اور یو ایف سی کی میزبانی کے حوالے سے عالمی سطح پر اپنی قابلیت کا ثبوت دیا ہے۔ سنہ 2005 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خود اپنا ہیڈ کوارٹر لندن سے دبئی منتقل کرلیا، تب سے یہ کرکٹ کے لیے ایک خاص مقام بن گیا ہے۔ How the UAE Became the World's First Choice for Sports and International Competitions
حالانکہ فٹ بال متحدہ عرب امارات کے مقامی باشندوں کی پہلی پسند ہے اور یہاں لاتعداد فٹ بال اسٹیڈیم اور فٹ بال کلب ہیں۔ تاہم حکومت نے یو اے ای میں تمام کھیلوں کے لیے سہولیات فراہم کی اور دیگر تمام کھیلوں میں امکانات کو دیکھنے کے وژن اور پالیسی کے ساتھ، محفوظ ماحول پیدا کرنے کے علاوہ سیاحت پر مبنی معیشت میں کھیلوں کی سیاحت کا ایک نیا باب شروع کیا۔
متحدہ عرب امارات اس بار ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کئی برسوں میں کرکٹ کے بہت سے ایونٹس کی میزبانی کرچکا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد کئی بار کیا جا چکا ہے۔ ملک نے کووڈ۔19 کے دوران ان کی میزبانی کی، جو امارات کو کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی میں انتہائی خاص بناتا ہے۔