پورٹ آف اسپین:سینٹ لوشیا کینگز نے سی پی ایل کے ایک میچ میں راحکیم کورنوال کی ٹیم بارباڈوس رائلز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا جس کو پورا کرنے کے لیے راحکیم کورنوال اور کائل مایرز کو میدان میں بھیجا گیا۔ آل راؤنڈر راحکیم کورنوال جنہیں وزن کے اعتبار سے سب سے وزنی سمجھا جاتا ہے، وہ دوسری اننگ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا اور فیلڈر کے ہاتھ سے گیند چھوٹ جانے کے باوجود وہ وکٹ پر نہ پہنچ سکے۔
سوشل میڈیا پر چہل قدمی کے انداز میں رن لینے پر آل راؤنڈر راحکیم کورنوال خبروں کی سرخیوں میں ہیں، سی پی ایل کی جانب سے راحکیم کورنوال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے آؤٹ ہونے کو میچ کا مضحکہ خیز رن آؤٹ قرار دیا جارہا ہے۔