اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

Heinrich Klaassen Retired From Test Cricket جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ تاہم وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں دستیاب ہوں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

By UNI (United News of India)

Published : Jan 8, 2024, 3:58 PM IST

کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ہنرک کلوسن نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے کئی راتیں اس سوچ میں گزاریں کہ کیا میں صحیح فیصلہ کر رہا ہوں اور میں نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ یہ میرا پسندیدہ فارمیٹ تھا۔ یہ بہت اچھا سفر تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ میری بیگی ٹیسٹ کیپ میرے پاس اب تک کی سب سے قیمتی کرکٹ کیپ ہے۔

کلوزن نے اپنے کیریئر میں 2019 اور 2023 کے درمیان چار ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ گزشتہ سال کے موسم گرما میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے چار ٹیسٹ میچوں کی آٹھ اننگز میں صرف 13 کی اوسط سے 104 رنز بنائے، جس کا سب سے زیادہ اسکور 35 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست

خیال کیا جا رہا تھا کہ کلوزن کو اس سال کے آخر میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں جگہ مل سکتی ہے۔کلوزن فی الحال آئی پی ایل، ہنڈریڈ اور ایم ایل سی فرنچائز لیگز کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈومیسٹک ایس اے 20 کا بھی حصہ ہوں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details