سڈنی: لارین جیمس کے شاندار گول کی بدولت انگلینڈ نے ڈنمارک کو 1-0سے ہرا کر اپنے مہم کی شاندار شروعات کی شائقین سے بھرے سڈنی فٹبال اسٹیڈیم میں لارین نے میچ کے چھٹے منٹ میں گول کیا راچیل ڈیلی نے 21سالہ جیمس کو گیند دی ، جنہوں نے باکس کے باہر سے ڈائی ونگ لینے کے ساتھ کرسٹینس کو گھیرتے ہوئے گول کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ کی دوسری سب سے کم عمر خواتین ورلڈ کپ گول کرنے والی کھلاڑی بن گئیں۔
میچ کے 38ویں منٹ مپر کیئرا والش کو چوٹ لگ گئی جنہیں اسٹریچر پر لے جایا گیا ۔ دوسرے ہاف میں زیادی وقت میں جیمس نے اپنا دبدبہ بنائے رکھا، حالانکہ بعد میں کچھ بہتر موقع ڈنمارک کے پاس آئے مگر وہ اسے استعمال کرنے میں ناکام رہے۔