جونی بیرسٹو (160) اور جیمی اوورٹن (97) نے 241 رن کی شراکت داری کرکے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہفتہ کو 360 رن بناکر 31 رن کی برتری حاصل کی۔ بیرسٹو-اوورٹن کی جوڑی نے تیسرے دن انگلینڈ کی اننگز کو 264/6 سے آگے لے جانے کے لیے 32 رنوں کا اضافہ کیا، لیکن ٹرینٹ بولٹ نے ان کی شراکت توڑ دی اور اوورٹن کو 97 رن پر آؤٹ کر دیا۔England vs New Zealand
اپنے پہلے میچ میں سنچری سے محروم اوورٹن نے 136 گیندوں کی اننگز میں 13 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اوورٹن کے بعد آنے والے اسٹورٹ براڈ نے بھی آؤٹ ہونے سے قبل 36 گیندوں میں 42 رن جوڑے۔ براڈ نے اپنی تیز رفتار اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔