اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے دورۂ پاکستان پر خطرات کے بادل - انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ

نیوزی لینڈ کے ذریعہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد انگلینڈ کا دورۂ پاکستان بھی شک کے گھیرے میں آگیا ہے۔

انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر خطرات کے بادل
انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر خطرات کے بادل

By

Published : Sep 18, 2021, 8:06 PM IST

نیوزی لینڈ کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کے سبب پاکستان کا دورہ عین میچ شروع ہونے سے قبل منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد اب انگلینڈ کی مرد و خواتین کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ مقررہ پاکستان کا دورہ بھی شکوک و شبہات کے گھیرے میں آگیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ 'ہم صورتحال کو پوری طرح سے سمجھنے کے لیے اپنی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطہ کررہے ہیں جو پاکستان میں موجود ہے۔ ای سی بی اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ آیا ہمارا طے شدہ دورہ آگے جانا چاہیے یا نہیں۔

سمجھا جاتا ہے کہ ای سی بی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ انگلینڈ کی مرد ٹیم پاکستان میں دو ٹی 20 میچوں کی سیریز اور خواتین کی دو میچوں کی ٹی 20 اور یک روزہ سیریز ملتوی کر دی جائے گی۔ انگلینڈ کی مرد ٹیم کے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے سُنا ہے کہ دورہ منسوخ ہونے والا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید بھی پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے دورۂ پاکستان کے آگے بڑھنے کے امکان کے بارے میں مثبت نظر نہیں آئے۔ ایک طرف انہوں نے یہ کہا کہ دورۂ انگلینڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ای سی بی بھی نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرح چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details