اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے مرد کرکٹر بنے - گجرات احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور بھارت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، وہ بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار یا اُس سے زائد رنز بنانے والے پہلے مرد کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے پار کیا۔ اس طرح وراٹ کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

وراٹ کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بنے
وراٹ کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بنے

By

Published : Mar 15, 2021, 4:38 AM IST

Updated : Mar 15, 2021, 4:52 AM IST

انگلینڈ کی ٹیم کا دو ماہ طویل دورہ اب بھی جاری ہے۔ گجرات احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی۔20 میچ کھیلا گیا۔ جہاں بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹس سے ہرادیا۔ میچ کی خاص بات وراٹ نے ٹی۔20 میں 3 ہزار کا سنگ میل عبور کیا۔

وراٹ کوہلی سے پہلے یہ سنگ میل دو خواتین کرکٹرز عبور کرچکی ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق نیوزی لینڈ جب کہ دوسری کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ احمدآباد میں کھیلا گیا، جہاں وراٹ کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے میچ میں 49 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

  • یہ بھی پڑھیے

افغانستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

وراٹ کوہلی ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ رنز والے مرد کرکٹرز کی فہرست میں آج کے میچ سے پہلے بھی سرفہرست تھے لیکن آج انہوں نے 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

واضھ رہے کہ مختصر طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ پر نظر دوڑائیں تو وراٹ کوہلی کے بعد دوسرے نمبر پر مارٹن گپٹل، تیسرے پر بھارت کے روہت شرما، چوتھے پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ، پانچویں پر پاکستان کے شعیب ملک اور چھٹے پر پاکستان ہی کے محمد حفیظ براجمان ہیں۔

Last Updated : Mar 15, 2021, 4:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details