اردو

urdu

ETV Bharat / sports

روہت شرما کے نام درج ہوا منفرد ریکارڈ - محمد اظہرالدین

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ 7 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور بنائی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے نام کے ایک انوکھا ریکارڈ درج ہوگیا۔

Rohit Sharma
Rohit Sharma

By

Published : Feb 13, 2021, 8:37 PM IST

روہت شرما نے اب تک سات ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں اور سبھی سنچریز بھارتی سرزمین پر بنائی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق کپتان محمد اظہرالدین کے نام تھا جنہوں نے بھارتی سرزمین پر 6 سنچریاں بنانے کے بعد بیرون ملک اپنی پہلی سنچری بنائی تھی۔

ویسے عالمی سطح پر یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے کرکٹر مومن الحق کے نام ہے جنہوں نے اپنی پہلی دس سنچری ملکی سرزمین پر بنائی تھی۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر روہت شرما کا نام ہے جنہوں نے ابھی 7 سنچری اپنے ملک کی سرزمین پر بنائی ہے جبکہ ایف ایس جیکسن، چندو بورڈے اور مارنس لابیوشین نے پانچ پانچ سنچریاں بنانے کے بعد غیر ملک سرزمین پر سنچری اسکور کی تھی۔

روہت شرما نے سنہ 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنائی تھی اور اب انہوں نے 9 اننگز اور 15 ماہ کے بعد سنچری اسکور کی ہے۔ چنئی میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔

اس کے علاوہ روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے چار ٹیموں سری لنکا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں سنچریاں بنائی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما نے 231 گیندوں میں 161 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details